چکوٹھی کے قریب میرا بکوٹ جانے والی ڈولی(چیئر لفٹ) کے قریب سے دو حقیقی بھائیوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

بدھ 23 جولائی 2025 23:49

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) لائن آف کنٹرول سے ملحقہ قصبہ چکوٹھی کے قریب میرا بکوٹ جانے والی ڈولی(چیئر لفٹ) کے قریب سے دو حقیقی بھائیوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحان میں سپلی آنے پر کاشف ولد محمد یعقوب نے دلبرداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تو اس کا حقیقی بھائی وکاس یعقوب اسے بچانے کے لیے دریائے جہلم میں کود گیا،دونوں دریائے جہلم کی تیز لہروں میں بہہ گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی،موقعہ پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکار زاہد ظہیر نے بتایا کہ دونوں نوجوانوان کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن شروع کردیا گیاہے،مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں،اس واقعہ کے بعد علاقہ بھر کی فضا سوگ میں ڈوب گئی،ہر آنکھ اشکبار ہو گئی،ضلع جہلم ویلی میں رواں ماہ جولائی میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے پہلے واقعہ میں ایک سکول ٹیچر عمر عزیر ساکن ساون نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی جبکہ بدھ کے روز دو حقیقی بھائیوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔

۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :