سگیاں کے قریب گھر کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،9 افراد زخمی

بدھ 23 جولائی 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ سگیاں کے قریب گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میںملبے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ابرار، عالم، شیریں بی بی، حمید، صفت اللہ،اکرام اللہ، اسرار، صغراں بی بی اوررفیق شامل ہیں ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :