ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی زیر صدارت اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی زیر صدارت اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضلع میں اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے خلاف مربوط و مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔اجلاس میں ایس پی سوراب عبد المالک درانی، ایف سی 61 ونگ کے میجر ذاکر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر میر سلطان احمد زہری، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی بلوچ، انسپکٹر کسٹمز مسعود احمد جمالی، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس جناب فضل محمد قمبرانی، اور سپریڈنٹ ایکسائز میر غلام جان سمالانی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اسمگلنگ کی موجودہ صورتحال، اس کے سدباب کے لیے جاری اقدامات، اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فعال و مربوط بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب نے کہا کہ اسمگلنگ نہ صرف ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ مقامی تاجروں، مارکیٹوں اور عوام کے مفادات کو بھی متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی اشتراک، مؤثر رابطہ کاری، اور بروقت معلومات کے تبادلے کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں۔ایس پی سوراب سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں اپنی اپنی سطح پر جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی اور آئندہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :