Live Updates

نوشہرہ ورکاں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا THQ ہسپتال کا دورہ ،ایم ای س کو ہدایات دیں

جمعرات 24 جولائی 2025 12:13

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے عملہ کی حاضری چیک کرنے، مریضوں اور انکے لواحقین کو ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔ اومیگا اور اینٹی بائیٹک انجکشن ایمرجنسی میں موجود پائے گئے لیب کاچلر(اے سی) خراب تھا،جس کی وجہ سے لیب میں کام کرنے والی مشینیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیبر روم کے سامنے لان کی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر دیکھنے میں نہ آیا لیبر روم کے ساتھ ڈسٹ بن کوڑے سے بھری اوپن پائی گئی، لیبر روم کے قریب لگے الیکٹرک واٹر کولر کے ساتھ فلٹر منسلک نہ پایا گیا۔ لیبر روم کے قریب بیسن قابل مرمت پائے گئے، دو مزید الیکٹرک واٹر کولر (ایک پارکنگ کے قریب اور دوسرا ایمرجنسی کے قریب صاف نہیں تھے،ایمرجنسی کے سامنے پانی اور کوڑا جمع تھا۔ ہیلپ ڈیسک فعال نہ دیکھنے میں آیا نئے زیرتعمیر گرین بیلٹ میں مٹی ڈلوانے کا کام بارش کے باعث رکا ہواتھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ تمام معاملات کو چیک کریں۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :