نوشہرہ ورکاں ،سلنڈر سے گیس لیکج ہوجانے کے باعث کمرے کی کچی چھت گر نے سے خاتون جھلس گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:38

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں میں سلنڈر سے گیس لیکج ہوجانے کے باعث کمرے کی کچی چھت گر نے سے خاتون جھلس گئی۔

(جاری ہے)

گیس لیکیج کی آگ سے ایک عورت 45 سالہ زاہدہ زوجہ زاہدتقریباً 25 فیصد جل کر متاثر ہوئی، واقعہ کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر کام کیا اور ریسکیو ٹیم نے متاثرہ عورت کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ،جھلس کرزخمی ہونے والی عورت کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :