Live Updates

علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان کے صاحبزادوں سلمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی

دونوں بیٹوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 24 جولائی 2025 14:10

علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان کے صاحبزادوں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی 2025)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان کے دونوں صاحبزادوں سلمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی، دونوں بیٹوں کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے دونوں صاحبزادوں کی پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ سے ملاقات کی اجازت کی پٹیشن کسی بھی وقت دائر ہوسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو۔

(جاری ہے)

علیمہ خان کایہ بھی کہنا تھا کہ دونوں بیٹوں کی والد سے ملاقات آئینی حق ہے۔

اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد اور ان کے قیام کی تفصیلات فوری نہیں بتا سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں سلمان اور قاسم نے کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی رہائی کیلئے مہم کا آغاز کردیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھاکہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا تھا۔ رچرڈ گرینل امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن تھے۔اپنی پوسٹ میں رچرڈ گرنیل نے لکھا تھا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں مضبوط رہیں۔ دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے تھے۔ سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آچکے تھے۔ آپ اکیلے نہیں تھے۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات