گوجرہ کالج کا منظور شدہ منصوبہ گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ،زاہد امین ایڈووکیٹ

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپنی نئی چھٹی جامعہ کیلئے 2 ارب روپے کا انتظام کرنے والے وزیراعظم آزادکشمیر منظور شدہ گورنمنٹ بوائز کالج گوجرہ کی عمارت کے کرایہ اور بسوں کی خرید کیلئے پانچ کروڑ روپے نہیں دے سکتے ہیں، گوجرہ کالج کا منظور شدہ منصوبہ گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ،دارالحکومت میں دریائے نیلم و جہلم کے دائیں کنارے کی اڑھائی لاکھ آبادی کیلئے کوئی کالج نہیں ہے ، گوجرہ کالج ماسٹر پلان اور جائیکا لینڈ یوز پلان کے تحت منظور کیا گیا تھا ، گوجرہ ، کھم درنگ ، بالا پیر ، بیلہ نور شاہ ، بانڈی سماں ، پاجگراں اور چہلہ بانڈی ہایئر ایجوکیشن کالجز کے شعبہ میں اپنے بنیادی حق سے محروم ہے ، انہوں نے کہا کہ انوار سرکار ہر بار منظور شدہ تعلیمی ادارے کو تعصب کے تحت بلڈوز کر جاتی ہے ۔