
عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کوکرپشن پر سزا ہوئی ہے، عطاء تارڑ
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنے ساتھ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر بھی جائیں اوروہ جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں، وفاقی وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 24 جولائی 2025
14:35

(جاری ہے)
یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔
آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کئے۔ اپنے والد کیلئے مہم چلانا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے لیکن وہ اس دوران لوگوں کویہ بھی بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا ء تارڑ کا مزید کہناتھا کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان دنیا کیلئے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اورپرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور تیل کی شراکت داری کا اعلان
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا
-
ٹرمپ کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان
-
امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا، وزیراعظم
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.