Live Updates

سیلابی تباہ کاریاں ،یہ صرف قدرتی آفت نہیں، قومی سانحہ ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں،ندیم افضل چن

جمعرات 24 جولائی 2025 16:52

سیلابی تباہ کاریاں ،یہ صرف قدرتی آفت نہیں، قومی سانحہ ہے، فوری اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں سے کسانوں کی فصلیں اور عوام کے گھر تباہ ہوگئے،یہ صرف قدرتی آفت نہیں، قومی سانحہ ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں اور بارش متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے وفاقی حکومت فوری اسپیشل ریلیف پیکج کا اعلان کرے، متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اور گھروں کی تعمیر کے لیے مدد دی جائے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ فصلوں کے نقصانات پورے کیے جائیں، ریاست کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور ہے، ہر آزمائش میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات