وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس شروع ہوگئی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:59

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں، آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد امن و امان کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے، کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے امن و امان کے حوالے سے ایک مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کانفرنس کے شرکاء کو امن و امان کےلئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔