سیف سٹی نے نجی کیمروں کو اپنے سیکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:23

سیف سٹی نے نجی کیمروں کو اپنے سیکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کے عمل کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب کے ’’محفوظ پنجاب‘‘ویژن کے تحت سیف سٹیز اتھارٹی کا انقلابی قدم ، سیف سٹی نے نجی کیمروں کو اپنے سیکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا،دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کے کیمرے اب سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن سکیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری اپنے نجی کیمرے منسلک کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے سیف سٹی کی ویب سائٹ pci.psca.gop.pk/survey_form پر درخواست دی جا سکتی ہے، درخواست موصول ہونے پر سیف سٹی کی ٹیم تفصیلات کی تصدیق کے بعد ایک مخصوص ایپ فراہم کرے گی۔

شہری صرف وہی کیمرے سیف سٹی سے منسلک کر سکتے ہیں جن کی اجازت وہ خود دیں گے۔کیمروں کی شمولیت کے عمل میں شہریوں کی اجازت اور پرائیویسی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ نجی کیمروں کی انٹیگریشن سے سیف سٹی سرویلنس سسٹم مزید مضبوط اور موثر ہو گا، نجی کیمرے سیف سٹی سے منسلک کرکے شہری جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پنجاب بھر میں کیمروں کی انٹیگریشن کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :