چیف انجنئیر کینالز ایریگیشن کا مگسی شاخ کے علاقے کا دورہ ،زمینداروں سے ملاقات مسائل دریافت کئے

جمعرات 24 جولائی 2025 22:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) چیف انجینیئر ایریگیشن کینالز بلوچستان ناصر مجید بلوچ نے ایس ای ایریگیشن سرکل نصیرآباد غلام سرور بنگلزئی اور ایکسئین پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل کے ہمراہ گوٹھ رسول آباد لہڑی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور معروف زمیندار حاجی میر نظام الدین لہڑی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں حاجی میر نظام الدین لہڑی نے چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ کو مگسی شاخ اور روپا شاخ کے ٹیل کے زمینداروں کو درپیش پانی کی قلت اور کراسسز سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مگسی شاخ اور روپا شاخ ٹیل ایریاز میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔اس موقع پر چیف انجینیئر کینالز بلوچستان ناصر مجید بلوچ نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن اس وقت ٹیم ورک کے تحت مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ مگسی شاخ اور روپا شاخ کے ٹیل کے زمینداروں کے تمام خدشات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان علاقوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف انجنئیر ناصر مجید بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ اس سال خریف سیزن میں پانی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ کسان بھرپور طریقے سے اپنی زمینوں کو آباد کر سکیں اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ ایکسئین پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل نے اپنی ٹیم ورک کے تحت پانی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں کینال کے مختلف مقامات پر خود جاکر صورتحال کا جائزہ لےرہے ہیں کینال کی پانی ڈسٹریبیوشن میں جس انداز سے ایکسئین نے حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں اس پر پورا ڈیپارٹمنٹ ان پر اعتماد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسئین محمد ابراہیم مینگل اور ان کی ٹیم ن دن رات محنت کررہے ہیں تاکہ تمام زمینداروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے زمینداروں کی فصلیں بروقت تیار ہوں اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔دورے کے اختتام پر حاجی میر نظام الدین لہڑی نے چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ ایس ای غلام سرور بنگلزئی اور ایکسئین محمد ابراہیم مینگل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زمینداروں کے مسائل کو ترجیح دی اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔\378