وزارت تجارت نے سونے کی درآمد سے متعلق ایس آر او جاری کیا ہے، بلال اظہر کیانی

جمعرات 24 جولائی 2025 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے سونے کی درآمد سے متعلق ایس آر او جاری کیا ہے،کسٹمز کی طرف سے پکڑے جانے والے سونے کی مقدار کے بارے میں تفصیلات لے کر ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی نے ایوان کو بتایا کہ وزارت تجارت نے ایک ایس آر او جاری کیا ہے جس کے تحت صرف جیولری میں استعمال ہونے والے سونے کی درآمد کی ہی اجازت ہے،پاکستان کسٹمز کے مطابق 11 سال میں 303 کلو سونا پکڑا گیا ہے، اسی نے یہ اعداد و شمار دیئے ہیں، ان اعداد و شمار کا جائزہ لے کر ایوان اور قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔