وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں شامل مختلف پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ

جمعرات 24 جولائی 2025 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی نے شرکت کی جبکہ وڈیو لنک کے ذریعے آئی ڈیپ کی ٹیم اور ڈاکٹر محمودالحسن نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں شامل مختلف پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے تحت صحت کے مختلف پراجیکٹس لانچ کئے جا رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ کے تحت عوام کو سپیشلائزڈ ہسپتالوں کا قیام، بلڈ ڈس آرڈرز، بون میرو ٹریٹمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف جنیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیزز اور آرتھوپیڈکس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا منصوبہ نظام صحت میں جدید اصلاحات لائے گا۔ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت بین الاقوامی سطح کا نرسنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا اوراس پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں جین سکوائنسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔