دائود خیل ،نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،1نوجوان جاں بحق ،ماں ،باپ ، بیٹا زخمی ، مقدمہ درج

جمعرات 24 جولائی 2025 19:35

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)دائود خیل میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 1نوجوان جاں بحق جبکہ ماں ،باپ ، بیٹا زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دادخیل محلہ بہرام خیل ریلوے روڈ کے رہاشی محمد ممتاز قوم ارایں کے گھر میں علی الصبح 2نامعلوم نقاب پوش مسلح نوجوان داخل ہوئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی اسلحہ آتشیں سے فارنگ کر دی جسکے نتیجے میں نوجوان مدثر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد ممتاز اس کا بھا مزمل اور اسکی والدہ فار لگنے سے زخمی ہوگے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دادخیل کے ایس ایچ او محسن رضا ، ڈی۔

ایس۔پی سرکل دادخیل اسد خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورمقتول اور زخمیوں کو آر۔ایچ۔سی دادخیل منتقل کردیا جہاں پر فوری طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو میانوالی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ڈی۔پی۔او میانوالی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرا ۔اور ڈی۔ایس۔پی سرکل دادخیل و ایس ایچ او کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔