دکی ،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ،ایک کو زندہ نکال لیا گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے ،ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا ، متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ دکی کی نجی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن کان کے اندر پھنس گئے تھے مائنز ریسکیو کے عملے نے ایک کان کن کو زندہ نکال لیا تاہم تین کانکن جاں بحق ہوگئے جان بحق کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال کر طبی معائنہ کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں ،چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کوسیل کردیا گیا واقعہ کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :