پنڈی گھیب کے علاقے میں معمولی رنجش پر بیوی کو اسلحہ آتشیں سے قتل کرنے والا اسکا شوہر اور سسر گرفتار، تفتیش شروع

جمعرات 24 جولائی 2025 20:05

* اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) پنڈی گھیب کے علاقے میں معمولی رنجش پر بیوی کو اسلحہ آتشیں سے قتل کرنے والا اسکا شوہر اور سسر گرفتار، تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق محمد کریم ولد خوانی سکنہ افغانستان حال درگئی مالاکنڈ نے تھانہ پنڈی گھیب میں بیان دیا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی 2 سال قبل جواد خان ولد خالد خان سکنہ حال نزد ڈگری کالج پنڈی گھیب سے کرائی جس سے اسکا 7 ماہ کا بیٹا بھی ہے میرا داماد میری بیٹی پر شک کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا چند دن قبل میری بیٹی کے سسر خالد خان اور شوہر جواد خان نے اسکے ساتھ مارپیٹ بھی کی جس پر میں نے اپنے بھائی ہاشم خان کو انکے پاس صلح صفائی کیلئے بھیجا اور خود بھی پنڈی گھیب آنے کیلئے نکلا جو صبح 7 بجے میرے بھائی نے مجھے بذریعہ کال بتایا کہ میں صلح صفائی کیلئے جواد خان کے گھر موجود تھا کہ اتنے میں خالد خان اور جواد خان دونوں بامسلح پسٹل و چھری آئے جو خالد خان نے پسٹل سے سیدھے فائر بنیت قتل میری بیٹی پر کیے جو اسے سر پر لگے جبکہ جواد خان نے بھی اپنے پسٹل سے سیدھے فائر بنیت قتل میری بیٹی پر کئے جو اسے گردن پر لگے اسکے بعد جواد خان نے چھری کے وار سیدھا سر پر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جس پر تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان جواد خان ولد خالد خان اور خالد خان ولد شاہ میر سکنائے پشاور حال کالج چوک پنڈی گھیب کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔