راولپنڈی پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا

جمعرات 24 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل این اے 55 کیس میں پیش تھے، ٹریبونل سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا۔ وکیل سردار عبدالرزاق خان نے بتایا کہ راجہ بشارت کو تھانہ نیو ٹائون سے رہا کر دیا گیا ہے، ضمانتی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پولیس نے راجہ بشارت کو رہا کیا ہے۔