بلوچستان اسمبلی اجلاس ،دو روزہ وقفے کے بعد (آج) سہ پہر تین بجے ہوگا

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) بلوچستان اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج(جمعہ) کو سہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین صوبے میں پی ڈی کلچر کو ختم کرنے اوررولز آف بزنس کے تحت محکموں کے امور چلانے ،جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفرآغا صوبے کے پرائیویٹ اسکولوںکے نصاب کو بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب سے ہم آہنگ کرنے اورگرمی و سردی کی تعطیلات کے دوران اضافی فیس وصول کرنے سے روکنے ،حق دوتحریک کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ طلباء یونینز پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی قراردادیں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن اسمبلی سید ظفرآغا ضلع پشین میں نئی سبزی منڈی کی منتقلی اور مولانا ہدایت الرحمان ضلع گوادر میں 100کی بجائے 10میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے ۔اجلاس میں محکمہ بلدیات ،محکمہ انرجی اورمحکمہ مذہبی امور سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے۔