Live Updates

غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجروں ، دکانداروں ، مزدوروں کے احتجاج پر فائرنگ قابل مذمت ہے ،پشتونخوامی عواملی پارٹی کوئٹہ

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی ناروا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سیٹلائٹ ٹائون چاندنی چوک ستار مارکیٹ کے تاجروں ، دکانداروں ، مزدوروں کی جانب سے سڑک بند کرکے احتجاج کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک سرکاری اہلکار آیا اور مظاہرین سے بحث مباحثہ کرتے ہوئے فوری طور پر روڈ کھولنے کا کہا اور بعد ازاں اپنے چند رشتہ داروں اور ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ آکر احتجاجی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کیا گیا جو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے ۔

بیان میں کہا گہا گیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہر علاقے میں عوام سراپا احتجاج ہیں اور کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے زور زبردستی احتجاج ختم کرنے اور اشتعال میں آکر غریب دکانداروں ، مزدوروں پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

بیان میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تمام زخمیوں کے سرکاری طور پر علاج ومعالجہ کا بندوبست کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے جبکہ متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او واپڈا کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسکو عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں عوام پہلے ہی بدترین مسائل،مشکلات ، بیروزگاری، مہنگائی ،بدامنی کے باعث ذہنی کوفت کا شکارہیں اور ایسے میں ہر علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج ان کے آئینی اور جمہوری حقوق میں شامل ہیں۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی ،ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی ،ضلع معاون انجینئر عطاء اللہ امیری ،ڈاکٹر جہانگیر اچکزئی اورعلاقائی سینئر معاون سیکرٹری عصمت پامیر ودیگر نے سول ہسپتال ٹراماسینٹر جاکر زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات