نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے

جمعہ 25 جولائی 2025 10:30

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار رات گئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے دیگراعلیٰ افسران نے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ کی آج(جمعہ) کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اورمعاشی تعاون کو فروغ دینے کی طریقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکی تھنک ٹینک’’دی اٹلانٹک کونسل‘‘ سے خطاب بھی کریں گے جہاں وہ علاقائی و عالمی مسائل اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے پاکستا ن کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔\932