ایم فور پر حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ایم فور پر حفاظتی باڑ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس نے گوجرہ اور عبدالحکیم کے قریب دو افراد کو حفاظتی باڑ کو نقصان پہنچاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان مویشیوں کو چرانے کے لیے حفاظتی باڑ کاٹ رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ایک ملزم نے 15 میٹر جبکہ دوسرے نے 325 میٹر باڑ کو کاٹا۔دونوں ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں عبدالحکیم اور صدر گوجرہ میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے۔قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :