شہر قائد میں 3الگ الگ حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے

نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر ہوٹل پر بیٹھے شہریوں پر چڑھ ڈورا،حادثے میں ایک شخص جاں بحق،پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام

جمعہ 25 جولائی 2025 12:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)شہر قائد میں 3الگ الگ حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر ہوٹل پر بیٹھے شہریوں پر چڑھ ڈورا،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈمپرڈرائیورتیزی سے ڈائیونگ کررہا تھا،جس کے باعث ڈمپر بے قابو ہونے سے ہوٹل کے باہر بیٹھے افراد پرچڑھ گیا،حادثے میں ارشاد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا،جو اسپتال منتقلی سے قبل ہی دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد موقع پرموجود لوگوں نے ڈمپر ڈرائیور اعجازکو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا،پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے،حادثے میں کئی موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔