فرانس کا سیاحت کے شعبہ کی آمدن 2030 تک 100 ارب یورو سالانہ تک پہنچانے کا منصوبہ

جمعہ 25 جولائی 2025 13:37

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے ایک اسٹریٹجک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سیاحتی آمدن کو 2030 تک سالانہ 100 ارب یورو تک پہنچانا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اعلان انٹرمنسٹریل ٹورازم کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے اس موقع پر مختلف اقدامات کا ایک پیکج پیش کیا جس کا مقصد عالمی سیاحتی مارکیٹ میں فرانس کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2024 میں فرانسیسی سرزمین پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے تاہم سیاحتی آمدن کے لحاظ سے فرانس 71 ارب یورو کی آمدن کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ اسپین نے سیاحت کے شعبہ میں 126 ارب یورو کی آمدن حاصل کی۔ماہرین اس فرق کی وجہ سیاحوں کے قیام کے مختصر دورانیے کو قرار دیتے ہیں جو ان کے مجموعی اخراجات کو محدود کرتا ہے۔فرانسیسی وزیر سیاحت نتھالی ڈیلاتغ نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ فرانس کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 8 فیصد بنتا ہے اور یہ شعبہ 20 لاکھ ایسی ملازمتیں فراہم کرتا ہے جنہیں بیرون ملک منتقل نہیں کیا جا سکتا اس بنا پر یہ فرانسیسی معیشت کا ایک اسٹریٹجک ستون ہے۔\932

متعلقہ عنوان :