خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نو منتخب رکن روبینہ ناز نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 25 جولائی 2025 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نو منتخب رکن روبینہ ناز نے حلف اٹھا لیا۔جمعہ کوسینیٹ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا سے نو منتخب رکن روبینہ ناز نے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پینل آف پریزیڈنگ افیسرز کے رکن عرفان صدیقی نے روبینہ ناز سے حلف لیا۔بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔ سینیٹرز نے روبینہ ناز کو مبارک باد دی۔