مئی جلائو گھیرائو مقدمات ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جمعہ 25 جولائی 2025 15:23

مئی جلائو گھیرائو مقدمات ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نی9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست برائے عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے جنائوح ہائوس سمیت جلائو گھیرائو کے پانچ مقدمات میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اعظم خان سواتی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ اسد عمر نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کی جبکہ اعظم خان سواتی نے جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شاہ محمود قریشی کی بھی عبوری ضمانت میں 19ستمبر تک توسیع کر دی۔