جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور حماس کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

جمعہ 25 جولائی 2025 15:47

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور حماس کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، امریکا کا اپنی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کر لیا، انہوں نے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا۔ٹامی پگٹ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے مکین حماس کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔