شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر لاہور

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پرشہر بھر میں تجاوزات کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق نشتر ٹائون میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کی سربراہی میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں نشتر بازار کے گرلز سکول کے سامنے سے مستقل تجاوزات، پھل فروشوں کی ریڑھیاں اور گنے کے اسٹالز ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران انکشاف ہوا کہ تجاوزات مافیا نے غیر قانونی بجلی کنکشنز لگائے تھے، جس پر لیسکو کو تحقیقات کے لیے مراسلہ بھیجا گیا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر سے وضاحت طلب کی گئی۔ ایم سی ایل ٹیموں کے ساتھ مل کر ریڑھیاں اور رکشہ کارٹس ضبط کیے گئے، جبکہ غیر قانونی بجلی کنکشنز فوری طور پر منقطع کر دئیے گئے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے اور کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :