پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیٹ بال فیڈریشن کو مقررہ مدت تک جواب نہ دیئے جانے پر شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 25 جولائی 2025 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے جمعہ کو نیٹ بال فیڈریشن کو مقررہ مدت تک جواب نہ دیئے جانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ جمعہ کو سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ تک نیٹ بال فیڈریشن سے بذریعہ ای میل یا ڈاک جواب موصول نہیں ہوا۔ نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے میڈیا کے ذریعہ جوابی ای میل کے سکرین شارٹ شیئر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سکرین شاٹ ای میل بھجوانے سے قبل کے ہیں۔ جب ایک میل بھجوائی جاتی ہے تو اس پر تاریخ، سال اور وقت درج ہوتا ہے تاہم وٹس ایپ کے ذریعے جمعہ کی سہ پہر 2 بجکر 55 منٹ پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ایک رسید شیئر کی گئی ہے جس پر ڈسپیچ کی تاریخ 25 جولائی 2025ء درج ہے۔ اس امر کی تصدیق کی جاتی ہے کہ اس وقت تک پاکستان سپورٹس بورڈ کو بذریعہ ای میل یا بذریعہ ڈاک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔