رحیم یارخان ،دن دیہاڑے خواتین کے اغوائ کی وارداتیں جاری‘ مزید تین خواتین کو اغوائ کرلیاگیا

ورثائ کی عدم موجودگی میں دوشیزہ سے اوباش ملزم کی زیادتی کی کوشش‘ پولیس نے ورثائ کی شکایات پر مغوی خواتین وملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعہ 25 جولائی 2025 19:55

f رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)رحیم یارخان اور نواحی علاقوں سے دن دیہاڑے خواتین کے اغوائ کی وارداتیں جاری‘ مزید تین خواتین کو اغوائ کرلیاگیا‘ ورثائ کی عدم موجودگی میں دوشیزہ سے اوباش ملزم کی زیادتی کی کوشش‘ پولیس نے ورثائ کی شکایات پر مغوی خواتین وملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق اغوائ کی پہلی واردات چک 33اے کے رہائشی ایاز احمد کے گھر پر ہوئی جوروزگار کے سلسلہ میں گھر پر موجود نہ تھا کہ عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی بیوی اقرائ بی بی کو ملزم شاہد اغوائ کرکے فرار ہوگیا۔

دوسری واردات امین آباد کے رہائشی محمدعمران کے گھر پر ہوئی جہاں ملزم سرفراز اپنے ساتھیوں عمیر‘ ممتاز کی مدد سے اس کی 28سالہ ہمشیرہ سائرہ مٹھن مائی کو اغوائ کرکے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تیسری واردات بھٹہ کالونی کی رہائشی سلطانہ بی بی کے گھر پر ہوئی جس کی 22سالہ بیٹی سمیرا فاروق کو حسین آباد کا رہائشی ملزم شاہ زیب اپنے نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغوائ کرکے فرار ہوگیا جبکہ چوتھی واردات کوٹلہ نواب کی رہائشی 13 سالہ مہوش کے ساتھ پیش آئی جس کے ورثائ عزیز کی شادی میں شرکت کے باعث گھر پر موجود نہ تھے۔

ان کی عدم موجودگی میں 13 سالہ مہوش فصل کماد میں رفع حاجت کیلئے گئی کہ اسی دوران ملزم ارباب نے زیادتی کی کوشش کی تاہم شور واویلا پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ورثائ کی شکایات پر مغوی خواتین وملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :