ڈی پی او سید علی کی شہید اہلکار رئیس خان کے اہلِ خانہ سے ملاقات، خراجِ عقیدت،تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 25 جولائی 2025 21:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ غازی خان سید علی نے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈولفن فورس کے بہادر اہلکار رئیس خان کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید علی نے شہید رئیس خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس فورس کا فخر تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کے سچے ہیرو ہوتے ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :