کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت پنجاب میں خصوصی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

ہفتہ 26 جولائی 2025 01:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگزیب اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صدارت میں منعقد ہونے والے ویڈیو لنک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شروع ہونے والے خصوصی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور یوم آزادی 14 اگست کی امسال خصوصی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس سال کا جشن آزادی روائتی طریقوں سے ہٹ کر منایا جائے گا۔

اس سال '' حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک '' کے مثالی نعرہ کے عنوان سے منایا جانے والایوم آزادی مثالی ہوگا۔ اس یوم آزادی کو معرکہ حق '' آپریشن بنیان المرصوص '' کی شاندار کامیابی کے حوالے سے بھی ملی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس میں ایک قوم، ایک نعرہ، ایک آواز اور ایک قومی شناخت کا نعرہ بلند ہوگا جس میں تمام طبقہ فکر لوگ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ان پروگراموں کا آغازیکم اگست سے شروع ہوجائے گا۔

یہ تقریبات 13 اگست کی شام تک جاری رہیں گی۔ 14 اگست کو قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب مزاز اقبال پر منعقد ہوگی۔ اس مرکزی تقریب کیساتھ ساتھ پنجاب بھر کے تمام ضلعی اور ڈویژنز میں بیک وقت قومی پرچم لہرانے کی تقریبات ہونگی جو اسلام آباد کی مرکزی تقریب میں شامل ہو جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا 14 اگست یا 15 اگست کو چہلم حضرت امام حسین ہے۔

اس لیئے تمام پروگرام 13اگست شام تک مکمل کرلیئے جائیں گے۔ اجلاس کو ان پروگرانوں کی ترتیب کے متعلق بتاگیا تاکہ پورے ملک میں اس ماحول کو محسوس کیا جاسکے۔ اجلاس میں اس کے علاوہ پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور بالخصوص پنجاب امپلیمینٹیشن اینڈ ریگولیرٹی اتھارٹی (پیرا) کی آپریشنل تیاریوں اور اقدامات کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی رفتار میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔