صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کااجلاس، 8ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ہفتہ 26 جولائی 2025 01:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں دی گئی۔تفصیل کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڑ ہیلتھ میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور کیو مینجمنٹ سسٹم کیلئے 4ارب 17 کروڑ، پنجاب میں ایکواکلچر مالز کے قیام کے لیے 3 ارب 83 کروڑ اور پنجاب ایگری کومینڑٹیز سٹوریج اور پیکجنگ، پوسٹ ہارویسٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ (پی سی11) کی لیے 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظور ی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :