
کراچی‘ لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی
ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل، چار لاکھ روپے نقدی اور 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی
ہفتہ 26 جولائی 2025 11:37
(جاری ہے)
دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا اور وسیع اللہ لاکھوں گروہ سے ہے، جو پاک کالونی اور پرانا گولی مار میں منشیات اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
اس سے قبل مرزا آدم خان روڈ کے قریب پر بھی لیاری گینگ وار کے گینگسٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس کا بھتہ خور گروہ سے مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران شکیل عرف بادشاہ گروہ کا اہم کارندہ ابو حریرہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم ابو حریرہ سے پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق، ابو حریرہ شکیل بادشاہ کے لیے بھتہ وصولی کرتا تھا۔ شکیل بیرونِ ملک بیٹھ کر لیاری گینگ وار کا گروہ چلا رہا ہے۔ گینگسٹر شکیل نے دودھ کے بیوپاری سے 30 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ کلری میں درج کیا گیا تھا۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی یو کی جانب سے لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
-
ملتان‘ جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے‘ مریم نواز
-
ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.