بڑے آبی ذخائر کی تعمیر سے ملکی زراعت اور معیشت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے، صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن بابر بٹ نے کہا ہے کہ بڑے آبی ذخائر سے ملکی زراعت میں انقلاب اور کاروبار و ملکی معیشت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں لمحہ فکریہ ہے جس کے لیے عالمی سطح پر ٹھوس و ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بابر بٹ نے مزید کہا کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر سے نہ صرف ملکی زراعت پھلے پھولے گی بلکہ اس سے ملکی صنعت و تجارت پر بھی حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور آبی ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس کرتے ہوئے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔