وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:34

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ مریم نوازنے کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :