راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، خاتون کو دھمکیاں دینے والاکانسٹیبل گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:40

راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، خاتون کو دھمکیاں دینے والاکانسٹیبل گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو دھمکیاں دینے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی شکایت متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی تھی جس پر سی پی او نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو انکوائری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر متعلقہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

کانسٹیبل کو گرفتار کر کے محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کانسٹیبل متاثرہ خاتون کا رشتہ دار بتایا گیا ہے۔ سی پی او خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ پولیس افسران کو اپنے کردار میں حد درجہ محتاط ہونا چاہیے۔ اختیارات سے تجاوز یا کسی بھی قسم کی قانون شکنی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :