عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ریونیو کچہری کا انعقاد

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ریونیو کچہری کا انعقادکیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبد الناصر خان کی ہدایات پرپٹوار خانہ شورکوٹ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عدنان جمیل نے کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد ارسلان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان افتخار احمد، اسسٹنٹ کمشنرز (زیر تربیت)محمد عمیر، تیمورا لحسن اور اسوہ جمیلہ سمیت محکمہ مال کے افسران واہلکارموجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے افسران کا کہنا تھا کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق لوگوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی میں آسانی اور شفافیت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ریونیو درباروں کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ریونیو سے متعلق تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ریو نیو دربار کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں کے مسائل کو سنا جائے اور موقع پر متعلقہ افسران و محکمہ جات کو مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کی جا ئیں۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار میں اہلیان شورکوٹ سرکل و ملحقہ علاقوں کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خصوصا ریونیو معاملات کے حوالے سے اپنے مسائل پیش کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے لوگوں کے مسائل سنے گئے، سوالات کے جوابات دیئے اور ریونیو سٹاف کو قانون کے مطابق فوری حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ریونیو سٹاف کی جانب سے لوگوں کو انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل، کاغذات کی درستگی، فردات کا حصول بروقت ممکن بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :