پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری نے ایچ ای سی ڈیٹا بیس کے تحت ''بائبلیومیٹرک اور نظامی جائزوں کے لیے اسکوپس کا استعمال'' کے موضوع پر خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس کا مقصد مختلف سافٹ ویئرز کے موثر استعمال کے ذریعے تحقیقی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی،پنجاب یونیورسٹی و دیگر یونیورسٹیوں کے طلبہ، ریسرچ سکالرز اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ شرکا ء کی فعال مصروفیت اور تاثرات علمی وتحقیقی مہارت کے لیے اس طرح کی تکنیکی ورکشاپس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے آرگنائزنگ ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور علمی تحقیق کو تقویت دینے کے لیے ایسے تربیتی سیشنز کی اہمیت پر زور دیا۔ ریسورس پرسنزڈپٹی چیف لائبریرین کاشف خورشید اور لائبریرین ڈاکٹر مرتضی عاشق نے گہرائی سے عملی معلومات اور مظاہروں کے ساتھ شرکا ء کی رہنمائی کی۔