مردان میں عارضی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے، ریسکیو 1122

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) مردان میں عارضی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے۔ ریسکیو 1122 مردان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا طیب عبداللّٰہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی نگرانی میں مردان میں عارضی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمہ وقت ایمرجنسی سامان کے ساتھ موجود ہیں تاکہ ڈوبنے جیسے حادثات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔