چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نےدو مختلف کارروائیوں میں جعلی دودھ اور ملاوٹی جوس کی بڑی کھیپ پکڑ لی

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نےدو مختلف کارروائیوں میں جعلی دودھ اور ملاوٹی جوس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ خفیہ اطلاع پر بھوانہ کے نواحی علاقہ میں جعلی جوس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں دیہاتی علاقہ میں گھر میں چھپ کر جعلی جوس تیار کیا جارہا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نےچھاپہ مار ایکشن کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ معروف کمپنی کے لیبل استعمال کرکے جعلسازی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

موقع سے مختلف کمپنیوں کے 2 کلو سے زائد جعلی لیبل، 100 لیٹر سے زائد ملاوٹی جعلی جوس اور مضر صحت اجزاء برآمدکرکےملزم موقع پر گرفتارکرلیا اوراسکے خلاف بھوانہ کے تھانہ کوٹ وساوا میں مقدمہ درج کرانے کے ساتھ تمام مشینری،جعلی لیبل، تیار شدہ جعلی جوس اور دیگر ممنوع اجزاء ضبط کرلیا گیا۔دوسری کارروائی میں جھنگ روڈ لالیاں پر جعلی دودھ کا سپلائر دھر لیا گیاجہاں سے100 لٹر سے زائد پری مکس برآمد کر کے تلف کر دیا گیاجوکہ 1200 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ کی تیاری کے لئے استعمال ہونا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :