Live Updates

آزاد کشمیر میں (کل) سے بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں (کل) اتوارسے بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 27 سے 31 جولائی تک آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ 28 جولائی کو شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے سبب بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ایس ڈی ایم اے نے سفر کرنے والے خصوصاً سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی نے بتایا کہ طوفانی ہواؤں سے کمزور انفرا اسٹرکچر سمیت درختوں، بجلی کے کھمبوں سمیت سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات