ایس ایس پی احمد سلطان کی جانب سے ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ کے اعزاز میں چائے پارٹی کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کی جانب سے ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ کے اعزاز میں ایس ایس پی کمپلیکس لورالائی میں ایک پروقار چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں زونل کمانڈر بی سی لورالائی محمد اعظم، پراسیکیوٹنگ انسپکٹر نجیب اللہ، ٹریفک انچارج شریف موسخیل ، سی ٹی ڈی آفیسر ناصر شاہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی نعیم موسی خیل، انسپکٹر ہمایوں ناصر، ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر کلیم اللہ کاکڑ کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے، جو ان کے لیے خلوص، عزت اور احترام کی علامت تھے تقریب کے اختتام پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی احمد سلطان اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مثبت اجتماعات ادارہ جاتی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس نے محدود وسائل کے باوجود بڑے چیلنجز کا سامنا کیا اور ہم نے اپنی ٹیم کی محنت اور تعاون سے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ افسرانِ بالا نے ہر مشکل وقت میں ایک مضبوط دیوار بن کر ہمارا ساتھ دیا، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں چائے پارٹی خوشگوار اور پٴْرخلوص ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :