
بہارمیں اقلیتی ووٹرز کو فہرست سے نکال کر منظم دھاندلی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،حزب اختلاف
ہفتہ 26 جولائی 2025 22:30
(جاری ہے)
آئین کے مطابق ہر بالغ شہری کو ووٹ دینے کا مساوی حق حاصل ہے، جسے موجودہ حکومت پامال کر رہی ہے۔
پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب بھارت کا ادارہ نہیں لگتا، یہ اپنا کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ 60سال کی عمر کے ہزاروں نئے ووٹرز کا اندراج دراصل ووٹوں کی منظم چوری کا حصہ ہے۔کانگریس کے بہار انچارج کرشنا الاوارو نے اس پورے عمل کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ڈیٹا مکمل طور پر غلط ہے۔ ان کے مطابق یہ سارا عمل ووٹ اور الیکشن چوری کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور یہ صرف بہار کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا خطرناک رجحان بنتا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 60.1لاکھ ووٹرز کو وفات یافتہ، منتقل شدہ یا دہری رجسٹریشن والے قرار دیا گیا ہے جس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض مقامات پر بی جے پی افسران اور بوتھ لیول افسران خود سے فارم بھر کر ووٹر لسٹ میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کو کھلا آپشن قرار دیا ہے جبکہ ڈپٹی لیڈر لوک سبھا گورو گوگوئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی عوام کے ووٹ چھیننے کا ثبوت ہے۔اقلیتی ووٹروں کو جان بوجھ کر فہرست سے خارج کرنے کو جمہوری اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ این آر سی اور سی اے اے کے بعد ایس آئی آر پالیسی دراصل اقلیتوں کی شہریت کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بھارت کو ہندوتوا نظریے کی ایک انتہا پسند ریاست میں بدلنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جس کے اثرات نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی جمہوریت پر پڑ رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا بھر میں 10ہزار سے زائد بھارتی شہری قید
-
انڈونیشیا، نارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب 6شدت کا زلزلہ
-
ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا اعلان
-
ٹرمپ اورصدریورپی یونین صدرکی ملاقات کل ہوگی
-
میٹا کا یورپی یونین میں سیاسی اشتہارات بند کرنے کا اعلان
-
حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
-
اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل
-
ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
-
علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس
-
بانی پی ٹی آئی چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
-
ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
-
امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.