پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بلیوں کا عالمی دن 8 اگست کو منایا جائے گا

اتوار 27 جولائی 2025 11:00

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیوںکا عالمی دن8اگست کو منایا جائے گا اس دن کا آغاز 2002 میں جانوروں کیلئے کام کرنیوالے فلاحی ادارے انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفئیر کی جانب سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد اس معصوم جانور کی طرف لوگوں کی توجہ مرکوز کروانا تھا۔پالتو جانوروں کی فہرست میں مشہور جانوروں میں سے ایک جانور بلی ہے۔ جس کی معصومیت ہرکسی کے دل میں گھر کر لیتی ہے۔ فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں پچاس کروڑ کے قریب پالتو بلیاں موجود ہیں، اگر آپکے گھر میں بھی بلی موجود ہے تو اسکا من پسند کھانا اسے کھلائیں اور اسکے ساتھ یہ دن خوب منائیں۔