سرگودھا میں 14 اگست یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہو گا

اتوار 27 جولائی 2025 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سرگودھا میں 14 اگست یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہو گا جس کے لئے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے اجلاس میں تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر ناصر محمود سہگل اور جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور نے بتایا کہ رواں سال 14اگست یوم آزادی کی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا جس کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز یکم اگست سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شروع کرنے کا فیصلہ ھوا جس میں تاجر برادری اپنے اپنے کاروباری مراکز،دوکانات اور بازاروں میں قومی پرچم لہرائیں گے اور تمام بازاروں ایک لوگو کے ساتھ پینا فلیکس آویزاں کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 14 اگست کے دن تاجران بازاروں او اپنی شاپس کو خوبصورتی سے سجا کر پیارے پاکستان سے اپنی قلبی محبت کا اظہار کریں گے۔اجلاس میں مختلف بازاروں کے صدور وجنرل سیکرٹریز نے شرکت کر کے ملک کے استحکام و سلامتی کی دعا کی۔