مصر سے امدادی ٹرک غزہ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے

درجنوں ٹرک کرم ابو سلیم راہداری سے گزرتے ہوئے غزہ جا رہے ہیں،غیرملکی میڈیا

اتوار 27 جولائی 2025 13:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)غزائی بحران کے خاتمے کے لیے مصر سے امدادی ٹرک جنگ زدہ غزہ کی طرف بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصری میڈیا کے مطابق کئی مہینوں سے جاری دبا کے بعد عالمی امدادی اداروں کی جانب سے قحط اور بھوک سے پریشان فلسطینیوں کے لیے غزہ میں امداد بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔امداد لے جانے والے درجنوں ٹرک کرم ابو سلیم راہداری سے گزرتے ہوئے غزہ جا رہے ہیں۔بین القوامی امدادی اداروں نے بتایا کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، اسرائیل نے کئی ماہ سے غزہ میں امداد کی ترسیل کو روکا ہوا تھا۔