پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 27 جولائی 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ افراتفری کے حالات میں مقامی طور پر سرمایہ کاری نہیں ہوتی تو بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کی وجہ سے تذبذب اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ کسی تحریک کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے اور مسائل کا حل نکالا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بڑی مشکل سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا گیا ہے اور اگر دوبارہ سیاسی افرا تفری پیدا کی گئی تو عوام کے لئے مشکلات پید ا ہوں گی جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مثبت پیشرفت کریں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے ۔