ہری پور، کچے مکان کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق،دو افراد زخمی

اتوار 27 جولائی 2025 13:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ٹی آئی پی کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ٹی آئی پی کے قریب محلّہ جاوید آباد میں اتوار کے روز کچے مکان کی چھت کرنے سے مسماة(د) ملبہ کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہوئی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 27 سالہ جمیل اور وہاب کو زؐخمی حالت میں ملبہ سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کیا۔جاں بحق خاتون کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :