غذائی اجناس کی درآمد میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ

مالی سال2024-25کے دوران دوران 8 ارب 14 کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئی

اتوار 27 جولائی 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)غذائی اشیا کی امپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ ہوگیا۔دستاویز کے مطابق مالی سال2024-25کے دوران دوران 8 ارب 14 کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئی۔ مقامی کرنسی میں درآمدی اشیا کی مالیت 2 ہزار 276 ارب روپے ہے۔ 2023،24 میں 7.90 ارب ڈالرکی غذائی اشیا درآمد کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

زیرجائزہ عرسے کے دوران دودھ، مکھن، کریم سمیت 34 ارب 84 کروڑ روپے کی ڈیری مصنوعات امپورٹ کی گئی، گزشتہ سال ان اشیا کی درآمد میں 9 فیصد سیزیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ڈرائی فروٹس کی درآمد میں100 فیصد اضافہ ہوگیا،حجم 40 ارب روپیریکارڈ کیا گیا، مصالحوں کی امپورٹ میں 16 فیصد اضافہ، 63 ارب 58 کروڑ روپے کے درآمد ہوئے۔ سویا بین، پام آئل، چینی، دالوں کی درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق دیگر غذائی اجناس کے برعکس گزشتہ مالی سال گندم 100 فیصد جبکہ چائے کی درآمد میں 4.20 فیصد کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :